7

دیر بالا میں امن لشکر کی گاڑی پر خودکش دھماکا، 6 افراد شہید، 3 زخمی

دیر بالا (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں امن لشکر کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے میں امن لشکر کے سربراہ سمیت 6 فراد شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شرینگل کے علاقے کماڈنڈ میں گاڑی میں دھماکا ہونے سے مقامی امن لشکر کے سربراہ حاجی شیر محمد سمیت 6 افراد شہید جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دیر بالا میں شرینگل کے علاقے کماڈنڈ میں دھماکا ہوا ہے جس میں ڈبل کیبن گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے سے موقع پر ہی 6 افراد شہید ہوئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی بھی ہو گئے۔ جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر شہدا میں 5 افراد کی شناخت حاجی شیر محمد، فیاض، رقیب اللہ، فضل واحد اور اسلام الرحمن کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

دھماکے کی ذمہ کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں