وفاقی وزیر شیخ رشید کو لندن میں انڈے پڑ گئے

لندن (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو لندن میں انڈے پڑ گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے لندن پہنچے تھے جہاں انہیں انڈے مارے گئے۔

شیخ رشید پر انڈوں کی بارش کرنے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید پر انڈے پھینکنے والا شخص ہجوم میں موجود تھا۔ موقع پاتے ہی شیخ رشید پر انڈے پھینکے جس کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مذکورہ شخص نے کالے رنگ کا پینٹ کوٹ پہن رکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے بھی ہو سکتا ہے۔شیخ رشید کو اہم ترین وقت پر ایوارڈ شو میں
شرکت کرنے پر بھی تنقید کا سامنا تھا کیونکہ اس وقت پوری پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر سراپا احتجاج ہے۔

بظاہر شیخ رشید بھی لندن میں کشمیر کا ایشو ہائی لائٹ کرنے گئے۔اس لیے انہیں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شیخ رشید احمد کو لندن میں منعقدہ مظاہرے میں شرکت کرنا تھی لیکن تھکن کے باعث وہ سفر نہ کرسکے اور مانچسٹر میں منعقدہ ایک نسبتاً چھوٹے مظاہرے میں شریک ہوئے۔ لندن میں منعقدہ بڑے مظاہرے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر نے کثیر تعداد نے شرکت کی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں