کراچی میں سی ڈی ٹی کی کارروائی، لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے کارروائی حب ریور روڈ پر کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشت گرد شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارانہ دہشتگردی میں ملوث لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد گرفتارکر لئے گئے دہشت گردوں کاتعلق شیخ ممتازعرف فرعون گروپ سے ہے، شیخ ممتازعرف فرعون جیل سےفرار کے بعد افغانستان ہو ہو گیا تھا بعد ازاں بلوچستان میں روپوش تھا۔ دہشتگرد حب کے راستے کراچی داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے،گرفتار دہشتگرد کے ساتھی فرعون و دیگر وغیرہ پنجگور میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

راجہ عمر خطاب کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ گرفتار دہشت گردوں میں مزرا عمر فاروق بیگ ، سید زبیح اللہ عرف طالبان اور فضل رزاق شامل ہیں، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ کالعدم تنظیمیں بینک ڈکیتی کے ذریعے فنڈنگ کرنا چاہتی ہیں، بینک ڈکیتی میں ملوث ملزمان سوات فرار ہوئے، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے سلیپرز سیل بھی حرکت میں آجاتے ہیں۔

دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں