غزہ: الخلیل اور نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں، 23 فلسطینی گرفتار

غزہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو بلاجواز گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 23 فلسطینی شہریوں کو انکے گھروں سے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپوں میں تیزی آتی جا رہی ہے۔گزشتہ روز پیر کو اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں الخلیل،رام اللہ اور نابلس میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 23 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

خبر رساں ایجنسی آنلائن کے مطابق مذکورہ علاقوں پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے ہلہ بولا اور علاقوں کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا اور اس دوران آنے جانے والے فلسطینیوں کی تلاشی کے نام پر تذلیل بھی کی۔

اس موقع پر مقامی لوگوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں