پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، ایک آفیسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک، 2 بنکرز تباہ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید جب کہ جوابی فائرنگ میں ایک آفیسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور جوابی فائرنگ میں بھارتی آفیسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 2 بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں