عراق: سیکیورٹی فورسز نے داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا

بغداد (ڈیلی اردو) عراقی سکیورٹی فورسز نے داعش راہنما ابوبکر البغدادی کے ایک قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت بغداد سے 160 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبہ ہیٹ سے ابوبکر البغدادی کے قریبی ساتھی اور متعدد دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے سرغنہ کو گرفتار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے دہشتگرد پر ہیٹ سے متعدد خاندانوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنے اور سیکیورٹی اہلکاروں سے ہتھیار ڈلوانے کا بھی الزام ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں