صنعا (ڈیلی اردو) یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم اتحادی فوج نے حوثیوں ملیشیا کے زیر قبضہ صنعا کو آزاد کرانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔
اتحادی فوج نے عوام کو متنبہ کرنے کے بعد حوثیوں کے زیر قبضہ جبل اسود اور جبل عطان کو نشانہ بنایا۔
عرب اتحاد کے طیاروں نے صعدہ کے ضلع کتاف میں حوثی ملیشیا کے ایک کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔ اس دوران عسکری آپریشن روم تباہ کر دیا گیا۔ اتحادی طیاروں نے کتاف میں 5 فضائی حملے کیے، جن میں درجنوں حوثی جاں بحق ہوگئے۔
حوثی ملیشیا کی جانب سے ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کو محاذوں پر بھیجے جانے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔