امریکا کو مقبوضہ کشمیر میں قید اور پابندیوں کی اطلاعات پر انتہائی تشویش

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست بات چیت کے خواہاں ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کو بنیادی آزادی کی بحالی اورصورتحال کومعمول پرلانے کے لئے نظربند افراد کے فوری طور پر رہا کر دینا چاہیے۔

اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کو علاقے میں قید اور پابندیوں کی اطلاعات پر انتہائی تشویش ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں