نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی حکومت نے پورے ملک کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں آئی ایس آئی کے 4 ایجنٹ داخل ہو گئے آئی ایس آئی کے ایجنٹ افغان پاسپورٹ پر بھارت میں داخل ہوئے جو کسی بھی وقت دہشت گرد کاروائی کر سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر پرانے واویلے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
جنگی جنون میں سوار بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کے ایجنٹس پر مشتمل 4 لوگوں کا گروپ بھارت میں داخل ہو چکا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے معاملے کا علم ہونے کے بعد راجستھان اور گجرات کی سرحد سمیت پورے ملک میں ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
ضلع کے تمام پولیس اسٹیشن میں بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کے ایجنٹ ملک میں کسی بھی وقت دہشت گرد کارروائی کر سکتے ہیں۔
پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہجوم والے علاقوں جیسے ہوٹلوں اور بس اسٹیشنوں پر سخت چیکنگ کی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
پولیس کو مخصوص علاقوں میں چیکنگ پوائنٹس اور گاڑیوں پر نظر رکھنے اور ملزمان سے پوچھ گچھ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔