اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا کشمیر سے تعلق زمین کا نہیں روح کا ہے، ہمارا کشمیریوں کے ساتھ لہو بہتا ہے، کشمیر پر کئے جانیوالے مظالم دنیا سے چھپ نہیں سکتے، موجودہ حکومت کشمیرکاز پر مخلص ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر کے اندر نسل در نسل آزادی کے لئے جدوجہد جاری ہے، ہمارا کشمیر سے تعلق زمین کا نہیں روح کا ہے، ہمارا کشمیریوں کے ساتھ لہو بہتا ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارتی رویے کی دنیا میں جگ ہنسائی ہورہی ہے، کشمیر پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کررکھاہے، کشمیرپر کئے جانیوالے مظالم دنیا سے چھپ نہیں سکتے، عمرفاروق، محبوبہ مفتی نے کہا کشمیر کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
فوادچوہدری نے مزید کہا ظلم پھرظلم ہے، بڑھتا ہے تومٹ جاتاہے، موجودہ حکومت کشمیرکاز پر مخلص ہے، بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن ہوگا۔
یاد رہے وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا تھا کشمیری ہمارےجسم کا حصہ ہیں، مسئلہ کشمیر کو علاقے نہیں انسانیت کی نظر سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان اور فوج کی خواہش ہے کشمیر کا مسئلہ حل ہو، بھارت سمجھ لے مسئلہ کشمیر پر حقیقت پسندانہ فیصلہ کرنا ہوگا۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کشمیر میں حالات لہولہو ہیں، بھارت کشمیر پر اپنا تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے، ماضی میں ہم نے3جنگیں لڑیں بھارت کوکیافائدہ ہوا، کشمیرمیں پاکستان کی حمایت بہت زیادہ ہے۔
فواد چوہدری نے کہا تھا کشمیرکےحالات دیکھتےہیں توبھارت سےتعلقات کاراستہ کٹھن ہوجاتاہے، جب سوشل میڈیا پر کشمیری عوام پر مظالم کی تصاویر آتی ہے تو دل دکھی ہوجاتاہے۔