کابل (ڈیلی اردو) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پھر قطر روانہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے کامیاب اختتام کے قریب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے قطر روانگی سے قبل کہا کہ امریکا دوحہ میں بقیہ تمام معاملات کے تصفیے کے لیے تیار ہے۔
Productive week in Washington. Briefed management on where we are and next steps. Back on the road again. First stop Doha where we will try and close on remaining issues. We’re ready. Let’s see if the Taliban are as well. https://t.co/mjc8zrjqR7
— U.S. Special Representative Thomas West (@US4AfghanPeace) August 20, 2019
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں افغان امن عمل اور بین الافغان مذاکرات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
امریکی خصوصی ایلچی نے کہا کہ امن عمل کی کامیابی سے افغان عوام داعش کو شکست دینے کی مزید مضبوط پوزیشن میں آجائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نومبر 2020 میں امریکی انتخابات سے پہلے افغانستان سے 13 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی واپسی پر زور دے رہے ہیں۔
دوحہ مذاکرات کے نئے رائونڈ میں امریکی انخلا کی ٹائم لائن طے کرنے کے بدلے تشدد میں کمی اور داعش یا القاعدہ کو تحفظ فراہم نہ کرنے کے طالبان کے وعدے پر توجہمرکوز کی جائے گی۔