تہران (ڈیلی اردو) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو مسلم اکثریتی خطے کےلئے غیر جانبدار پالیسی اپنانے کی تنبیہ کردی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بدھ کو آیت اللہ خامنائی نے ایرانی صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ سے ملاقات کے بعد کشمیر کے متعلق بیان جاری کیا۔
We’re concerned about Muslims’ situation in #Kashmir. We have good relations with India, but we expect the Indian government to adopt a just policy towards the noble people of Kashmir and prevent the oppression & bullying of Muslims in this region.
— Khamenei.ir (@khamenei_ir) August 21, 2019
آیت اللہ خامنائی کا کہنا تھا کہ ہمارے بھارتی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ تاہم بھارتی حکومت سے امید کی جاتی ہے کہ کشمیر کے بےگناہ لوگوں کے لئے منصفانہ پالیسی اختیار کی جائے گی اور خطے کے لوگوں کوجبر سے روکا جائے گا۔
The current situation in #Kashmir &the disputes between India &Pakistan regarding it are a result of the vicious British government’s measures while leaving the Indian subcontinent. The British intentionally left this wound in that region in order to sustain conflicts in Kashmir.
— Khamenei.ir (@khamenei_ir) August 21, 2019
خطے میں برطانیہ کی استعماری پالیسیاں مسترد کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر نے باور کرایا مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات، برطانیہ کے برِ صغیر سے جاتے وقت کیے جانے والے اقدامات کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا برٹش جان بوجھ کر خطے میں مسئلہ کشمیر چھوڑ کر گئے تاکہ یہ تنازع طول پکڑے۔