کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاک بحریہ جارحیت کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور ساحلی علاقوں کا دورہ کیا اور اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔
سربراہ پاک بحریہ نے بغیر پائلٹ چلنے والے ڈرونز کی لانچ سائٹ کا بھی دورہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔
حال ہی میں افتتاح کیا جانے والا ٹریننگ سینٹر پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دوست ممالک کو انسداد دہشتگردی اور دیگر پیشہ ورانہ مہارتوں سے متعلق ٹریننگ فراہم کرے گا۔
CNS visited Coastal/Creeks area & inaugurated Spl Services Operational Training Centre. The Center will act as national facility & render training in diff professional domains including Counter Terrorism. The Admiral also visited UAV launch site & was given briefing on UAV System pic.twitter.com/eb4V2l5IW0
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) August 21, 2019
یہ تربیتی مرکز عصرِ حاضر سے ہم آہنگ تمام جدید سہولیات سے لیس ہے۔
بعد ازاں امیرالبحر نے پاک بحریہ کے بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے جہازوں کی سائٹ کا دورہ کیا اور انہیں ان جہازوں کے مختلف پہلوﺅں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور جوانوں کے جذبے کو سراہا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اللّہ کے فضل سے پاک بحریہ جارحیت کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔