اسلام آباد (ش ح ط) افغانستان میں دو امریکی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ملٹری اور نیٹو فورسز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دو امریکی اہلکار افغانستان میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
نیٹو نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی تاہم واقعے کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ کس علاقے اور کیسے مارے گئے۔
بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ریزولٹ سپورٹ مشن نے کہا کہ جب تک متاثرہ اہل کاروں کے اہل خانہ کو اطلاع نہیں دے دی جاتی، ان کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔ اس حملے کی مزید تفصلات جاری نہیں کی گئیں۔
رواں سال افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے