‘دنیا کو کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے آگے آنا چاہیے’: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے   کہا ہے کہ کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں متوقع نسل کشی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔وزیراعظم عمران خان نے جمعرات  کو ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ دنیا نے مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر تشدد کا شکار متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے، اسے اب مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی بڑے پیمانے پر نسل کشی رکوانے کیلئے بھی آگے آنا چاہیے۔

مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر تشدد کا شکار متاثرین کے پہلے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ ہم دنیا کی توجہ بھارتی زیر تسلط، ظلم و جبر کے سائے میں زندگی گزارنے والے لاکھوں کشمیریوں کی حالت زار کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں جنہیں بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کردیا گیا ہے۔ انہوں  نے  بیان میں کہا کہ  مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کے شکار افراد کا عالمی دن ہے ، دنیا مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کے شکارافراد سے اظہاریکجہتی کر رہی ، ہم دنیا کی توجہ ظلم و بربریت کا شکار لاکھوں کشمیریوں کی طرف دلانا چاہتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم رکھا جا رہا ہے، بھارتی فوج نے کشمیریوں کو عیدالضحی سمیت مذہبی عبادات نہیں ادا کرنے دیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں متوقع نسل کشی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج دنیا مذہبی عقائد کی بنا پر تشدد کا نشانہ بننے والوں سے اظہار یکجہتی کرنے جارہی ہے،مگر قابض بھارتی افواج کشمیریوں سے عیدالاضحیٰ سمیت دیگر مذہبی شعائر کے اہتمام کا حق بھی چھین چکی ہے، کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سلب کرکے ہر قسم کی آزادیوں سے محروم کیا جاچکا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں عنقریب ہونے والے قتل عام کا راستہ روکنے کیلئے بھی متحرک ہونا ہوگا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں