جینوسائیڈ واچ نے کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری کردیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا کی غیر سرکاری تنظیم جینوسائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

جینوسائیڈ واچ کے جاری کردہ الرٹ میں بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی)  کا ہندوتوا نظریہ، بھارتی جابرانہ فوجی آمریت، مواصلات کے ذرائع منقطع کرنا، بنیادی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی شامل ہے۔

 جینوسائیڈ واچ نے الرٹ میں کشمیریوں کی متوقع نسل کشی کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو کشمیر میں نسلی کشی سے روکیں۔

الرٹ میں بیان کیا گیا کہ بھارتی قابض فوجیوں نے 1979 سے 2006 تک 50 ہزار کشمیری مارے جب کہ 2016 سے اب تک 70 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جینوسائیڈ واچ کے جاری کردہ الرٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جینوسائیڈ واچ نے الرٹ بہت سوچ سمجھ کر جاری کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال بہت بگڑ چکی ہے وہاں کے لوگ مجبور حالات اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوامی مزاحمت کی کال کو ناکام بنانے کے لیے قتل عام کے منصوبے بنا رہا ہے، وہ قتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے اسے روکنا ہوگا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں