لزبن (ڈیلی اردو) فیس بک انتظامیہ بھی بھارت کی حمایت میں نکل پڑی‘ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی و قانونی حیثیت کو ختم کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف یورپ بھر میں منعقد ہونے والے احتجاج کی ویڈیوز فیس بک انتظامیہ نے بلاک کرنا شروع کر دی ہیں‘۔
یہ احتجاج پاکستانی و کشمیری عوام کی جانب سے کیا جا رہا ہے اور وہ اس کو اپنی فیس بک آئی ڈی یا پیج پر براہ راست دکھا کر یا ویڈیو اپ لوڈ کر کے عالمی دنیا کی توجہ حاصل کر رہے ہیں‘۔
فیس بک انتظامیہ نے بلاک کی جانے والی ویڈیوز اور پیج بلاک کیے جانے کے اقدام پر اپنا بیان جاری نہیں کیا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی میں بھارت کافی حد تک پاکستان سے آگے ہے اور بھارت اپنا مکرو چہرہ چھپانے کے لیے ایسی ویڈیوز اور پیج کی رپورٹ فیس بک انتظامیہ کودے کر بلاک کروا رہا ہے اور فیس بک انتظامیہ ایک رپورٹ پر بنا کسی قسم کی انکوائری اور چیکنگ کے ویڈیوز کو بلاک کر دیتی ہے۔