تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جب ایران کا دشمن منطق کاقائل نہیں تو اس سے مذاکرات بے کار ہیں۔
تہران میں مقامی سطح پر تیار کیے گئے فضائی دفاعی نظام کی تقریب رونمائی کے موقع پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا دشمن منطق کاقائل نہیں تو ایران کا جواب بھی ویسا ہی ہوگا، مذاکرات سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ جب ہمارا دشمن ہمارے خلاف میزائل لانچ کرے گا تو کیا ہم یہ کہیں گے کہ “مسٹر راکٹ ہمارے ملک کو تباہ نہ کرنا، ہمارےمعصوم شہریوں کو مت مارنا” راکٹ لانچ کرنے والے کیا میزائل فائر کرکے اسے خود فضا میں تباہ کروانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران نے مقامی سطح پر جدید میزائل دفاعی نظام تیار کیا ہے جو زمین سے فضا سے دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس دفاعی نظام کو “باور 373” کا نام دیا گیا ہے۔