نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد نئی دہلی میں ہوٹل مالکان سرکاری ہدایات پر کشمیریوں کو ہوٹلوں میں جگہ نہیں دے رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ میں زیر تعلیم کشمیر ی طالب علم ملک عابد نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ان کے ایک دوست کو نئی دہلی میں ہوٹل والوں نے سرکاری حکم نامہ دکھا کر کمرہ دینے سے صاف انکار کیا۔
https://twitter.com/malikabid555/status/1162768624676814853?s=19
ملک عابد نے کہا کہ میرا دوست جامع نگر میں میرے ساتھ کرایے کے فلیٹ میں رہنے کے لیے آیا لیکن وہاں پہلے ہی میرے ساتھ 2 افراد مقیم تھے اور مزید افراد کے لیے کوئی گنجائش نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک اور ہوٹل ’’اوتار ہوٹل‘‘گئے تو وہ بھی کشمیریوں کو کمرہ دینے سے ہچکچا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کے ملازمین نے بتایا کہ انہیں کشمیر، نیپال اور بنگلا دیش کے لوگوں کوجگہ نہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔