سعودی عرب اتحاد کا حوثی باغیوں کے ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجے گئے دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں بتایا کہ اتحادی فورسز جمعرات کی صبح مذکورہ دونوں ڈرون طیاروں کا راستہ روکنے میں کامیاب ہو گئیں۔

ترجمان کے مطابق دونوں طیارے ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا نے یمن کے صوبے عمران کی جانب سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی سمت بھیجے تھے۔ کرنل المالکی کے مطابق حوثی دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون طیارے بھیجے جانے کی تمام کوششوں کو ناکامی سے دوچار ہونا پڑا

۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے واسطے ان ڈرون طیاروں سے نمٹنے کے سلسلے میں اتحادی فورسز تمام عملیاتی اقدامات لے کر لڑائی کے اصول و ضوابط پر بہترین انداز سے عمل پیرا ہوتی ہیں۔

کرنل المالکی کے مطابق ان دہشت گرد کارروائیوں کو دہرانے کی کوششیں تخریب کار حوثی ملیشیا کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں اور خطے میں ایران کے ایجنٹوں کی مجرمانہ سرگرمیوں کی تصدیق کرتی ہیں۔

کرنل المالکی نے باور کرایا کہ اتحاد کی مشترکہ فورسز اس دہشت گرد ملیشیا کے خلاف منہ توڑ جوابی اقدامات پر عمل درامد جاری رکھیں گی تا کہ حوثیوں کی صلاحیت کے ساتھ بین الاقوامی انسانی قانون کی روشنی میں پوری سختی سے نمٹا جا سکے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں