اسرائیلی طیاروں کی ایک مرتبہ پھر غزہ پر بمباری، مغربی کنارے سے 4 فلسطینی گرفتار

غزہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) قابض اسرائیلی فضائیہ کی ایک دفعہ پھر فلسطینی علاقوں پر بمباری کی گئی ہے۔ غزہ شہر کے مشرق میں فلسطینی رہائشی علاقوں پر بمب گرا دیئے تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینیوں پر زمینی حملوں کے بعد اب فضائی حملوں کا سلسلہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے ،گزشتہ رات رواں ہفتے میں دوسری بار مشرقی غزہ میں فلسطینی رہائشی علاقوں پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عینی شاہدین کے مطابق  اسرائیلی طیاروں نے مشرقی غزہ میں رہائشی علاقوں پر بم گرایا اور واپسی چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد پھر اسی مقام پر واپس آکر دوبارہ بمباری کی۔

فلسطینی خبر رساں ادارے آنلائن کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ گزشتہ رات بدھ کو مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران چار فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہری شہید ہو گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں