سوشل میڈیا پر چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیل گئی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیل گئی۔

کسی نے غلط خبر پھیلائی کہ چوہدری شجاعت حسین جرمنی میں ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے جس کی تردید خود مونس اہلی کرچکے ہیں، البتہ بدستور اس افواہ کو سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر بھی پھیلا جا رہا ہے۔

گجرات میں اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ چوہدری شجاعت حسین سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنےوالی خبربے بنیاد ہے

چوہدری شجاعت حسین جرمنی میں زیرعلاج ہیں، ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے، وہ مکمل علاج کروا کر جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الہٰی نے بھی تصدیق کی ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت بہت بہتر ہے، افواہوں پر کان نہ دھراجائے۔

مونس الہٰی نے مزید کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

خیال رہے کہ چوہدری شجاعت کا شمار ملک کے متعبر سیاست دانوں‌ میں ہوتا ہے، وہ وزیر داخلہ اور وزیراعظم پاکستان کے عہدے پر فائز رہے۔

اس وقت وہ مسلم لیگ ق کے صدر ہیں۔ مسلم لیگ ق حکومت کی اتحادی ہے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں