تہران (ڈیلی اردو) ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی کے رکن اور نائب اسپیکر علی مطہری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی ذمے داری بہت بڑی ہے، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایران سمیت تمام مسلمان ممالک پر اہم ذمے داری عاید ہوتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علی مطہری نے مجلس شوریٰ اسلامی کے اجلاس میں کشمیر کی حمایت میں ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اخوت ہم سے اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہم مسلمانان عالم کی تقدیر سے لاتعلق نہیں رہ سکتے ہیں۔
یادداشت میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خودمختاری ختم کرنے کا اقدام ایک اہم مسئلہ ہے جس سے مسلمان ممالک لاتعلق نہ رہیں۔ کشمیری عوام مظلوم اور بھارتی حکومت ظالم ہے کیونکہ بھارت کشمیری عوام کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر تنازع کا بیج کئی دہائیوں پہلے برطانوی استعمار نے تقسیم برصغیر کے وقت بویا تھا تاکہ اس اس خطے میں تنازع جاری رہے اور مسلمانوں کو امن نصیب نہ ہو سکے۔