گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے سرحدی علاقے سوست میں غیر ملکی سیاح خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جسے عدالت نے 7 روز کے لیے پولیس کےحوالے کردیا۔
پولیس کےمطابق پاکستان سے چین جانے والی کورین خاتون سے سوست میں زیادتی کی کوشش کی گئی جس کے بعد خاتون کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
سوجی ہیون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم نے مدد کے بہانے اس سے زیادتی کی کوشش کی۔
ملزم کو گرفتاری کے بعد علی آباد سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نےملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم عبدالقیوم انٹی نارکوٹکس فورس کا اہلکار اور خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کا رہائشی ہے۔