اوباڑو (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں بم کا گولا پھٹنے سے 2 بھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق بم دھماکے کا واقعہ اوباڑو تحصیل کے کچے کے علاقے رونتی کے نواحی گاؤں محمد عمر شر کے رہائشی چنیسر شر کے گھر پیش آیا، جہاں بچے باہر کھیلتے ہوئے کہیں سے راکٹ کا زنگ آلود گولا کھلونا سمجھ کر گھر لے آئے اور کھیل کے دوران کسی بچے نے گولا گھر کے جلتے ہوئے چولہے میں پھینک دیا۔ جہاں گولا چولہے کی گرمی سے خوفناک دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔
جس سے پاس ہی کھیلنے والے 9 سالہ اربیلو شر اور 14 سالہ بچل بی بی ولد سبزل شر اور 6 سالہ جام شر ولد چنیسر شر جاں بحق اور ارشد شدید زخمی ہو گیا۔ جسے علاج کے لیے رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے۔
بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورتحقیقات شروع کردی۔