لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ نے خلیج میں ایک جنگی بحری جہاز روانہ کیا ہے جس کا مقصد ایران کی طرف سے برطانوی تیل کے جہاز کو روکنے کے بعد خطے میں اپنی موجودگی میں اضافے اور آزادانہ جہاز رانی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
برطانوی وزیر دفاع بین والیس کے مطابق جنگی بحری جہاز سمندری تحفظ کی بین الاقوامی کارروائیوں کے طور پر برطانوی بحریہ کی کوششوں میں حصہ لے گا۔