لبنان: حزب اللہ نے اسرائیل کے 2 ڈرون طیارے مار گرائے

بیروت (ڈیلی اردو) حزب اللہ نے اسرائیل کے دو ڈرون طیاررں کو مار گرایا ہے۔ اسرائیلی ڈرون طیارے حزب اللہ کے گڑھ جنوبی لبنان میں گرائے گئے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون طیارے حزب اللہ کے گڑھ جنوبی لبنان میں گرائے گئے۔

ترجمان حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 2 ڈرون طیاروں سے حملہ کیا، حزب اللہ ملیشیا نے اسرائیلی ڈرونر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈرون طیارہ شہری آبادی میں جا گرا جبکہ دوسرا فضا میں ہی تباہ ہو گیا۔

شہری علاقے میں ڈرون طیارے گرانے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں