صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے شہر ابھا کے ایئر پورٹ سمیت سعودی عرب کی دو اہم تنصیبات پر ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حوثی ملیشیا کے ترجمان نے المسیرا ٹی وی پر جاری کیے گئے بیان میں ان حملوں سے متعلق آگاہ کیا۔
https://twitter.com/MasirahTV/status/1165474611271806976?s=19
بیان میں کہا گیا ہے ابھا ایئر پورٹ اور خامس ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
حوثی ملیشیا کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ڈرون طیارے نے سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع ان دونوں ہوائی اڈوں کے کنٹرول ٹاورز کو نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/MasirahTV/status/1165391814653820928?s=19
سعودی حکام کی جانب سے ان حملوں کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔