سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں کے تین ہفتے مکمل ہوگئے ہیں کرفیو کے باعث ڈیڑھ کروڑ کشمیری گھروں میں قید ہے جبکہ وادی میں ادویات اور کھانے پینے کی چیزوں کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیری نوجوان کو قابض پولیس اہلکاروں نے آگ لگا دی ہے۔
https://youtu.be/KBuLyyTwSZQ
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قابض بھارتی پولیس اہلکار کس طرح نہتے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو جاتا ہے اسی دوران پولیس اہلکار نوجوان کو آگ لگا دیتا ہے۔