بلوچستان: نصیرآباد کے قریب دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع ‏نصیر آباد کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نصیرآباد کے علاقے حمیدآباد میں چیکنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ دھماکے سے دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جن میں سے ایک زخمی کی حالت نازک ہے، پولیس اور ریسکیو ادارے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ڈیرہ اللہ یار ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کےدھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے، ممکنہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلیکن گارڈز نے قبول کرلی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں