بیروت (ڈیلی اردو) اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام سے متصل مشرقی سرحد پر واقع فلسطینی بیس پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے حمایت یافتہ لبریشن آف فلسطین گروپ کے بیس کو نشانہ بنایا ہے، لڑاکا طیاروں نے پیر کی صبح بیس پر یکے بعد دیگر حملے کیے تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ گزشتہ روز بیروت میں فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرائے جانے والے ڈرون کے ردعمل کیا گیا گیا ہے، لبنان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرونز نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر دونوں ڈرونز کو مار گرایا گیا تھا۔
ڈرونز مار گرانے کے بعد حزب اللہ کے سرابراہ حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ڈرون “خودکش مشن” پر تھے، حزب اللہ کسی قسم کی اسرائیلی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گی اور اب وہ وقت گیا جب اسرائیلی طیارے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بمباری کرتے تھے۔