غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں حماس کی ذیلی شاخ عزت الدین غسام کے بعض اہداف پر حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں الغسام بریگیڈ کے ایک مرکز پر 4 میزائل داغے جس میں کسی کے شہید یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
اس واقعے سے متعلق اسرائیلی فوج نے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا مگر غزہ کی طرف سے اسرائیلی آبادیوں پر 3 راکٹ حملوں کے بعد اس واقعے کا رونما ہونا معنی خیز ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی طرف سے داغے گئے 3 راکٹوں کو آہنی گنبد نامی اپنے دفاعی نظام سے تباہ کر دیا تھا۔