ایران کے جوہری معاہدے کو ہر صورت برقرار رکھنا چاہئے: چین

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین نے کہا ہے کہ 2015ء کے ایران کے جوہری معاہدے کو ہر صورت برقرار رکھنا چاہئے۔

یہ بات چین کے اعلیٰ سفارتکار سٹیٹ قونصلر وانگ ایی نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ہمراہ صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم جامع تزویراتی شراکت دار ہیں جو ہمارے تعلقات اور ہمارے قریبی تزویراتی تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ محمد جواد ظریف آج بروز پیر کو ایک سیاسی وفد کی قیادت میں بیجنگ ائیرپورٹ پر پہنچ گئے جہاں چینی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ روز فرانس کے جنوبی علاقے بیاریتز میں منعقدہ جی 7 اجلاس میں حصہ لیتے ہوئے فرانسیسی صدر”ایمانوئیل میکرون”، فرانس کے وزیر خارجہ “ژان ایو لودریان” اور برطانیہ اور جرمنی کے نمائندوں کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

جواد ظریف، چین کے سرکاری دورے کے بعد ملائیشیا اور چاپان کا دورہ کریں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں