سعودی عرب اتحاد کا حوثیوں کے 6 بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ

ریاض(ڈیلی اردو) سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن سے حوثی باغیوں کے فائر کیے گئے 6 بیلسٹک میزائل ان کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرائے ہیں۔

عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل یمن کے شمالی صوبے صعدہ سے سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی جانب فائر کیے گئے تھے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ مملکت کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے اور باغیوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں