راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجرجہ کر لیا۔ غزنوی میزائل کا تجربہ گزشتہ رات کیا گیا۔
Pakistan successfully carried out night training launch of surface to surface ballistic missile Ghaznavi, capable of delivering multiple types of warheads upto 290 KMs. CJCSC & Services Chiefs congrat team. President & PM conveyed appreciation to team & congrats to the nation. pic.twitter.com/hmoUKRPWev
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 29, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، غزنوی میزائل 290 کلو میٹر تک مختلف نوعیت کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل 290 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد دی اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے بھی مبارکباد دی۔