8

پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس اچانک موخر کردیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پارلیمنٹ کا جمعہ کو ہونے والا مشترکہ اجلاس اچانک موخر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا (کل) جمعہ کو ہونے والا مشترکہ اجلاس اچانک موخر کر دیا گیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی تھی مگر اچانک اجلاس موخر کردیا گیا۔ پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہوتا ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کی شام پانچ طلب کیا گیا تھا۔ صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا تھا۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہوں، سفارتکاروں، آئینی اداروں کے سربراہان سمیت اہم شخصیات نے شرکت کرنا تھی۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے موخر کیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں