اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ عجب خان کو گرفتار کر لیا۔دہشت گرد کے قبضے سے جدید اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ہنگو میں کارروائی کی اور خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ عجب خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے جدید اسلحہ اور متعدد دستی بم برآمد کئے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق عجب خان کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔