آئی ایس پی آر نے غیر ملکی میڈیا نمائندوں کو ایل او سی کا دورہ کرایا

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ایک گروپ نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل آصف غفور نے جمعرات کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہیں موجودہ صورتحال اور بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے آزادانہ طور پر مقامی افراد سے گفتگو کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو چھپانے کیلئے مسلسل کرفیو اور سخت پابندیاں عائد ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں