راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک کور فارمیشز کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اسٹرائیک کور کا جنگ میں اہم فیصلہ کن کردار ہے۔
COAS visited formations of Strike Corps. Briefed on state of operational preparedness.
“Strike Corps has critical and decisive role in war. Your state of preparedness, training standards and high morale are very encouraging which enhance the confidence”, COAS. pic.twitter.com/KZxe22YWv4— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 29, 2019
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف کو اسٹرائیک کور فارمیشنز کے دورے کے دوران اسٹرائیک کور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ میں اسٹرائیک کور کا کردار انتہائی اہم اور فیصلہ کن ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹرائیک کور کی تیاری اور تربیت کا اعلیٰ معیار قابلِ تحسین، افسروں اور جوانوں کا حوصلہ قابلِ قدر ہے۔