کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک تھری میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں کراچی کے ہارٹ سرجن ڈاکٹر حیدر عسکری کو شہید کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سرکاری ہسپتال کورنگی میں سینئر ہارٹ سرجن ڈاکٹر حیدر عسکری کو شہید کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کہنا ہے کہ دہشتگرد موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے باعث ڈاکٹر حیدر عسکری موقع پرہی دم توڑ گئے۔ جائے وقوعہ سے پولیس کو تیس بور پستول کے خول ملے ہے، جبکہ مزید شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
شہید ہارٹ سرجن ڈاکٹر حیدر عسکری سرکاری ہسپتال کورنگی میں ہارٹ سرجن تھے۔ شہید کے جسد خاکی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اہلخانہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ ہے اور ڈاکٹر عسکری کو پچھلے سال سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔