14

سرائے عالمگیر: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی مرزا وسیم بیگ کو قتل کردیا

سرائے عالمگیر (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع سرائے عالمگیر میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر میں نجی ٹی وی چینل 92 کے مقامی صحافی مرزا وسیم بیگ کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی کے نمائندے مرزا وسیم بیگ کو پیٹ پر چھ گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، اطلاعات کے مطابق مرزا وسیم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مرزا وسیم کے قتل کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں‌چل سکا۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مرزا وسیم کو کچھ دنوں سے دھمکیاں مل رہی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں