افغانستان میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک

کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افغانستان کے صوبے کابل میں آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی اتحادی نیٹو مشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی کے مطابق کہ ’29 اگست کو افغانستان میں آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک امریکی سروس ممبر ہلاک ہوگیا‘۔

واضح رہے کہ رواں برس افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 15 ہوچکے ہے۔

واشنگٹن کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آپریشن کا مقام کون سا تھا اور آپریشن کی نوعیت کیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے افغانستان میں 31 سالہ سارجنٹ لویز ڈی لیون اور 35 سالہ سارجنٹ جوز گونزیلہ ہلاک ہوگئے تھے۔دونوں فوجی افغانستان کے صوبے فریاب میں زخمی ہوئے تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں