اپر کوہستان (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں گاڑی کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ خوف ناک حادثہ تحصیل کندیا کے مقام پر پیش آیا، گاڑی میں 31 افراد سوار تھے، 8 لاشیں نکال لی گئیں۔
حادثہ پل ٹوٹنے سے پیش آیا، گاڑی کھائی میں جار گر گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ڈی سی او نے حادثے میں 8 افراد کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، دیگر افراد لاپتا ہیں۔
چیف وارڈن سول ڈیفنس احسان الحق کے مطابق حادثہ اپر کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقے بگڑو میں پیش آیا۔چیف وارڈن سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑی پل ٹوٹنے سے گہرے برساتی نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ چیف وارڈن نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی آج کندیا پہنچنے کی اطلاعات ہیں جس کیلئے ہیلی پیڈ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔