غزہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز محصورغزہ سے پانچ فلسطینی نوجوانوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
آنلائن نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ اور اسرائیل کی مشرقی سرحد خان یونس سے اسرائیل میں ہنڈ گرینییڈ اور خنجروں کے ساتھ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے چار نوجوانوں کو گرفتارکر لیا ہے جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں نوجوانوں کو صیہونی فوج نے غزہ میں داخل ہوکر اغواء کیا ۔
اس سے قبل صیہونی فوج نے غزہ کے شمال میں بیت ہنون میں ایریزبارڈر ( غزہ اور اسرائیل کی سرحد ) سےالشجاعیہ کے رہائشی نوجوان ولید کو اغوا کرلیا۔
اسرائیلی سکیورٹی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہولید البطریقی نامی نوجوان کو سرحد پارکرنے سے انکار کردیا گیا تھا غیر قانونی طریقے سے سرحد پارکرنے کی کوشش پراس کو حراست میں لیا گیا ہے ، صیہونی فوج کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔