ملتان (ڈیلی اردو) سعودی عرب کی جیلوں میں مختلف الزامات میں قید 260 پاکستانی ڈی پورٹ ہو کر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے 260 پاکستانی شہری ملتان ایئرپورٹ پر سعودی ایئر لائن کی خصوصی پرواز ایس وی 800 کے ذریعے جدہ سے واپس پہنچے۔
بے دخل کئے گے پاکستانی مختلف الزامات پر سعودی جیلوں میں قید تھے۔
ملتان ایئر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف نے پوچھ گچھ کے بعد تمام افراد کو جانے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ رواں برس سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر دیا تھا۔