سری نگر (ڈیلی اردو) برطانوی نشریاتی ادارہ مقبوضہ کشمیر سے ایک اور دل چیرتی داستان سامنے لے آیا، پانچ برس کی منفیہ نذیر عیدالاضحیٰ پر قابض بھارتی فوج کے ظلم کا ۔ نشانہ بنی، منفیہ قربانی کا گوشت بانٹ کر آرہی تھی کہ قابض فوج کے درندہ صفت اہلکار نے غلیل سے نشانہ باندھ کر اسکی آنکھ پھوڑ دی۔
تفصیلات کے مطا بق مقبوضہ کشمیر کی پانچ سالہ منفیہ نذیر بھارتی درندگی اور بربریت کی بھینٹ چڑھ گئی۔ بے رحم اور بے حس سفاک مودی فوج نے ننھی منفیہ سے آنکھ کی بصارت چھین لی۔
سری نگر میں رہنے والی منفیہ نذیر عید کے دن ہسنتی مسکراتی چچا کے ساتھ قربانی کا گوشت بانٹنے نکلی تھی کہ واپسی میں بھارتی فوج نے آگھیرا ۔ جلاد بنی مودی فوج کے اہلکاروں نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ بھلا پانچ برس کی یہ بچی کیا پر تشدد کارروائی کرسکتی ہے۔ بس کشمیریوں سے انتقام لینے کی ضد میں منفیہ نذیر پر غلیل سے نشانہ تاک کر اس کی ایک آنکھ ضائع کردی۔
منفیہ نذیر کے غریب اور بے بس گھر والے انصاف چاہتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ظالم مودی فوج نے ان کی پھول سی بچی کو بصارت سے محروم کردیا ہے