لزبن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ترکی سمیت یورپی یونین نے پاکستانیوں کے لیے ویزا قوانین مزید سخت کر دیے اورویزا جاری کرنے کی تعداد میں کمی کر دی ہے۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کے ماہر افسر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بے یقینی کی صورتحال ہے جس کے باعث پاکستانی عوام یورپ کا رخ کر رہے ہیں، جون تا اگست 71 ہزار ویزا درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
19 ہزار کو مختلف درجوں کے ویزے جاری کیے ،سب سے کم ویزے پرتگال، یونان، سوئیٹزر لینڈ نے جاری کیے جبکہ سب سے زیادہ اٹلی، اسپین، ہالینڈ، فرانس اور جرمنی نے جاری کیے۔
یاد رہے کہ سیزنل کام کاج کے ویزے پاکستانیوں کے بجائے نیپال، بنگلا دیش اور بھارتیوں کو جاری کیے جا رہے ہیں۔