ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عمران شہید ہو گیا ہے

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل عمران کو اس وقت نشانہ بنایا گیا کہ جب وہ ڈسٹری نمبر 6 کے قریب اپنے زرعی رقبہ کی طرف جا رہا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کلاچی میں فائرنگ سے شہید ہونے والا پولیس اہلکار ایم این اے شیخ یعقوب کی ساس ستارہ افرین کا گن مین تھا۔ جو چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ستارہ آفرین خصوصی نشست پر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں