اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔
وہ ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری برادری کی شخصیات سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے منگل کے روز ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب تک کاروبار میں سہولتیں فراہم نہ کی جائیں معیشت کا پہیہ حرکت نہیں کرسکتا۔
عمران خان نے کہا کہ ان کی سب سے اولین ترجیح غربت ختم کرنے کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری برادری کی تجاویز پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کے عمل کو موثر انداز میں آگے لے جانے میں مدد دیںگی۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت معیشت کے تمام شعبوں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھے گی اور کاروباری برادری کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ ملاقاتیں کی جائیں گے۔