اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور آج ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ میجر جنرل آصف غفور آج دوپہر تین بجے نیوز کانفرنس کریں گے۔
ترجمان پاک فوج موجودہ سکیورٹی صورتحال اور کشمیر ایشو پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔
دوسری جانب پاک فوج نے یوم دفاع کی تقریبات ’’کشمیر بنے گا پاکستان اور آئیں چلیں شہید کے گھر‘‘ سے منسوب کر دیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں پیغام دیا گیا کہ یوم دفاع و شہداء گزشتہ سال کی طرح بھرپور منائیں گے ہر شہید کے گھر چلیں گے اور ہر شہید کو یاد رکھا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے حوالے سے پرومو بھی جاری کر دیا ہے۔ پرومو میں شہیدوں کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
Defence and Martyrs Day 6 Sep 2019. Like last year, let’s reach out to families of our shaheeds. Every shaheed be remembered.
یوم دفاع و شہدا 6 ستمبر 2019۔ پچھلے سال کی طرح آئیں ہر شہید کے گھر چلیں۔
ہر شہید کو یاد رکھا جائے۔#آئیں_چلیں_شہید_کے_گھر#کشمیر_بنے_گا_پاکستان pic.twitter.com/Cy7iBrBp3E— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 3, 2019
نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی خوبصورت آواز میں پرومو فلمایا گیا ہے۔ پاک فوج نے یوم دفاع کی تقریبات ’’کشمیر بنے گا پاکستان اور آئیں چلیں شہید کے گھر‘‘ سے منسوب کر دیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں پیغام دیا گیا کہ یوم دفاع و شہداء گزشتہ سال کی طرح بھرپور منائیں گے ہر شہید کے گھر چلیں گے اور ہر شہید کو یاد رکھا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے حوالے سے پرومو بھی جاری کر دیا ہے۔ پرومو میں شہیدوں کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی خوبصورت آواز میں پرومو فلمایا گیا۔
یوم دفاع و شہدا 2019ء سے متعلق کانفرنس پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ گلی گلی محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں۔ بس اسٹیشن، ٹرک اڈوں، ائیر پورٹس اور ایسی دیگر جگہوں پر بھی شہدا کی تصاویر آویزاں کی جائیں۔ عوام سے درخواست ہے شہیدوں کے لواحقین سے ملیں، شکریہ ادا کریں، عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔
میجرجنرل آصف غفور نے بتایا کہ یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تقریب اس سال سے دن کے وقت ہو گی جس میں صرف شہدا کے لواحقین اور غازی شریک ہوں گے۔ ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ تقریبات کا حصہ ہو گا۔
یوم دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یادگار شہدا پر حاضریں دیں گے اور پھول چڑھائیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شہدا کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔